نادرا نے پیدائش، اموات اور شادی کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ متعارف کرا دی

جمعہ 23 مئی 2025 21:16

نادرا نے پیدائش، اموات اور شادی کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ متعارف ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیدائش، اموات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی جیسے اہم معاملات کی رجسٹریشن کیلئے جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے۔نادرا ترجمان کے مطابق شہری اب گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے ان واقعات کا آن لائن اندراج کروا سکیں گے، جس سے انہیں طویل قطاروں اوردفترکے چکرکاٹنے سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

یہ سہولت ابتدائی طورپرصوبہ پنجاب میں شروع کی گئی ہے دیگر صوبوں میں بھی اس کا دائرہ جلد بڑھایا جائیگا، یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹرز کے قیام کا عمل بھی جاری ہے، جہاں شہری تمام اہم رجسٹریشن خدمات ایک ہی جگہ سے حاصل کرسکیں گے۔صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہسپتالوں اورطبی مراکزمیں ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل ہیں تاکہ پیدائش اورموت کے واقعات کی فوری اور مستند آن لائن رجسٹریشن ممکن ہو سکی

متعلقہ عنوان :