Live Updates

ثروت اعجازقادری کی طارق حسن کو مسلم لیگ(ق)کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 23 مئی 2025 22:36

ثروت اعجازقادری کی طارق حسن کو مسلم لیگ(ق)کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن سے پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین محمد ثروت اعجاز قادری نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ثروت اعجاز قادری نے طارق حسن کو مسلم لیگ(ق)کا مرکزی سیکرٹری جنرل ہونے پر مبارکباد دی۔ثروت اعجاز قادری نے چوہدری شجاعت کو صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینیئر نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔طارق حسن اور ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا دندان شکن اور کامیاب حکمت عملی سے جواب دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنا پوری پاکستانی قوم اور پاک فوج کے عزم و حوصلے میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے استحکام ترقی اور خوشخالی کے لئے مل جل کر کردار ادا کرینگے۔

پاکستانی قوم نے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ایسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ثروت اعجاز قادری نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے سہولت کار ایک بار پھر ملک کے اندرونی معاملات خراب کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔بیرونی طاقتیں پاکستان کو مستحکم ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتی۔ہمیں اپنی نسلوں کی بقا و سلامتی کے لیے کام کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔پاکستانی نوجوان اپنی ذہانت کے بل بوٹے پر دنیا کو تسخیر کریں گے۔ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے اپنے ملک کو فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام مخالف قوتیں پاکستان کو اپنی راہ کا سب سے بڑا کانٹا سمجھتی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سے کوششیں کی ہیں کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں ہی الجھا رہے تاکہ وہ کمزور مسلم ممالک کو اپنے تابع کر سکیں۔بیرونی طاقتیں سمجھتی تھیں کہ پاکستان کمزور ہو چکا ہے مگر بھارت کا انجام دیکھنے کے بعد دنیا یہ جان چکی ہے کہ پاکستان کو شکست دینا ناممکن ہے۔پاک افواج نے جس عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات