
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
پیر 18 اگست 2025 22:55

(جاری ہے)
وزیراعلی نے اجلاس میں شہر کے انفراسٹرکچر کو ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رکھنے پر زور دیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے 44 نالوں کے اہم رکاوٹ والے مقامات پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے کام جاری ہے جبکہ جو مختلف ٹانز کے زیر انتظام تقریبا 150 نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے تاکہ برساتی پانی کی روانی میں رکاوٹ نہ آئے۔وزیراعلی نے صوبائی وزیر بلدیات اور میئر کراچی کو ہدایت دی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر میئر کراچی نے بتایا کہ نکاسی آب کے کاموں کے ساتھ ساتھ بارش کے جمع شدہ پانی کی فوری نکاسی کیلیے واٹر بورڈ کی پانی کھینچنے والی 120 گاڑیاں بھی نشیبی علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)ضرورت پڑنے پر اضافی مشینری منگوانے کیلیے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم ای)کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ بارشوں کے دوران مکمل طور پر متحرک اور چوکس رہیں۔ انہوں نے شہری انتظامیہ پر زور دیا کہ بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ شدید بارش کی صورت میں بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے لیکن تمام اداروں کی مسلسل چوکس نگرانی اور فوری ردعمل نہایت ضروری ہے۔ ہماری اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ اور مون سون سے ہونے والے ممکنہ نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔حکومتِ سندھ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم سے متعلق اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں اور اپنی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس سلسلے میں ہنگامی رابطہ مراکز قائم کر دیے گئے ہیں اور شہریوں کو کسی بھی مسئلے یا خدشے کی فوری اطلاع دینے کی تاکید کی گئی ہے۔جہاں کراچی ممکنہ چیلنجز کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے، وہیں وزیراعلی مراد علی شاہ نے تھرپارکر میں حالیہ بارشوں کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے تمام مقامی ڈیم لبریز ہو گئے ہیں جو عوام کے لیے پانی کا ایک قیمتی ذریعہ فراہم کریں گے۔ یہ بارشیں مقامی کمیونٹیز کو خاص طور پر زراعت اور روزمرہ زندگی میں نمایاں فائدہ پہنچائیں گی۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کاغان میں بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح کیا
-
خواتین میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کیلئے ہیومین پیپلوما وائرس ویکسین تک رسائی حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.