جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا

پیر 18 اگست 2025 22:53

جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد ..
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)کوٹ سمابہ کے نواحی علاقے موضع دوکڑاں کی بستی رمضان خان میں قتل کی لرزہ خیز واردات کا انکشاف بیوی کا بیٹے کو جنم دینا جرم بن گیا جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی منیر احمد زندہ جل کر راکھ ہو گیا۔ منیر احمد کی بیوہ کو بھی قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں منیر احمد کی بیوہ شہناز بی بی کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب اور ڈی پی رحیم یارخان سے میڈیا کے توسط سے کارروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود موضع دوکڑاں کی بستی رمضان خان کی رہائشی شہناز بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی منیر احمد سے ہوئی تھی جس سے میری دو بیٹیاں پیدا ہوئیں دو بیٹیوں کے بعد مجھے الللہ تعالیٰ نے بیٹا دیا بیٹا پیدا ہونے پر میرا شوہر بہت خوش ہؤا بیٹآ پیدا ہونے کی خوشی میں میرا شوہر جشن کی تیاری کر رہا تھا کہ میرے سسر وزیر احمد اور میرے شوہر کے بھائی وسیم احمد کو بہت زیادہ دکھ ہوا ان دونوں نے میرے شوہر کو کہا کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دو میرے شوہر کے منا کرنے پر میرا سسر وزیر احمد اور میرے شوہر کا بھائی وسیم احمد نے طیش میں آکر میرے شوہر کو مار پیٹ کر رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کر دیا میرے شوہر کے شور شرابہ کو پوری بستی نے دیکھا بستی اور رشتیداروں نے ان دونوں کو میرے شوہر کومارنے سے منا کیا مگر یہ دونوں میرے شوہر کو مارنے سے باز نہ آئے اور بستی والوں کو کہا کہ اس کا دماغ پاگل ہو گیا ہے اس لیے اس کو رسیوں سے باندھ کر کمرے کے اندر بند کر دیا ہے کچھ دیر کے بعد کمرے میں تیل چھڑک کر آگ لگادی آگ لگنے سے میرا شوہر جل کر جانبحق ہو گیا شہناز بی بی نے کہا آگر میرا شوہر پاگل تھا تواس کو باندھ کر کمرے میں کیوں بند کیا اس کا علاج کیوں نہیں کرانے دیا میرے سسر وزیر احمد اور میرے شوہر کے بھائی وسیم احمد۔

(جاری ہے)

نے صرف جائیداد کی خاطر میرے شوہر کو قتل کیا ہے اور مُجھے بھی بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور کہہ رہے ہیں آگر تم نے کسی کو اس قتل کے بارے میں کوئی بات بتائی تو نہ تمہیں چھوڑیں گے اور نہ تمہارے بچوں کو سب کو جان سے مار دیں گے میں آپنے والدین کے گھر میں رہ رہی ہوں میرے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ہیں میرا کوئی بھی کمانے والا نہیں میری میڈیا کے توسط سے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے شوہر کوقتل کرنے والوں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔جب اس خبر کے بارے میں وزیر علی سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا اس واقع کو آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ہمارا کیس عدالت میں چل رہا ہی