مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا

دیہاتیوں کا روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ ٹریفک جام

پیر 18 اگست 2025 23:05

مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)سرور چوک نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ بائی پاس مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری کی بس نے 25 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان قیصر ا مین کو روند ڈالا موقع پر جاں بحق سینکڑوں دیہاتیوں کا روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ ۔ٹریفک جام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بستی ارائیاںکا نوجوان قیصر امین اپنی موٹرسائیکل پر مائی والی مسجد مارکیٹ سے سودا سلف خرید کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ فیصل آباد کی طرف سے آنے والی تیز رفتار نیو چو ہدری کی بس نمبر855 بی وائی اے نے مو ٹر سائیکل سمیت روند ڈالاجس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئی دیہاتیوں نے بس کوگھیرے میں لے لیا ڈرائیور حا دثہ کے بعد فرار ہو گیا دیہاتیوں نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی اور کئی گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔

مسافر بسوں ،ٹرکوں ،ویگنوں اور کاروں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔دو گھنٹہ بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرائی مسافر بس کو تھانہ فرید ٹاؤن میں لا کر بند کر دیا گیا اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا ۔