ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری

زیر تعمیر سٹرکوں سیوریج لائنوں کے بچھانے ناقص میڑیل کے ا ستعمال کی شکایات کے انبار لگ گئے

پیر 18 اگست 2025 23:04

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) ریجنل ڈائریکٹر ا ینٹی کرپشن ساہیوال ملک ضیاء الحق کی کھلی کچہر ی میں زیر تعمیر سٹرکوں اور سیوریج لائنوں کے بچھانے ناقص میڑیل کے استعمال کی شکایات کے انبار لگ گئے 14 ارب روپے کی لاگت سے عارف والا ساہیوال روڈ کی تعمیر آگے آگے بنتی اور پچھے پچھے بکھرتی جانے کا انکشاف آفسران میٹنگ میٹنگ کے کھیل میں شکایات کو ٹالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں پسپ پروگرام کے تحت 16ارب روپے کی لاگت سے سیوریج لائنون کے پائپ بچھانے کا کام ادھورا ادھورااور شہر کی سٹرکیں کھنڈرات میں تبدیل مین سیوریج لائن 93 فیصد کا کام مکمل ہونے کا دعویٰ شہریوں کی پریشانی میں مسلسل اضافہ کی شکایات کو ڈائریکٹر نے اپنے متعلقہ نا ہونے کا کہا اور پولیس کے متعلق شکایات کو ڈی پی او ساہیوال کو بھجنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سرکل آفیسر محمد صہیب قیصر اور اسسٹنٹ ڈائریکڑ مانیڑنگ بھی موجود تھے۔ناقص میڑیل کے سرکاری عمارتوں اور سٹرکوں کی شکایات کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی کرپشن ساہیوال کی خالی سیٹ کی بناء پر التواء میں ڈال دیا۔

متعلقہ عنوان :