انڈین پریمیئر لیگ،جوش ہیزل ووڈ پلے آف رائونڈ کے لئے رائل چیلنجرز بنگلورو میں دوبارہ شامل ہوں گے

جمعہ 23 مئی 2025 10:40

بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جوش ہیزل و ڈ کندھے کی تکلیف سے نجات پانے کے بعد آئی پی ایل 2025 کے پلے آف رائونڈ کے لئےرائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کریں گے۔34 سالہ جوش ہیزل ووڈ جو آئی پی ایل کے معطل ہونے سے پہلےرائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی )کا آخری میچ نہیں کھیل سکے تھے، وقفے کے دوران آسٹریلیا واپس چلے گئے تھے اور اس کے بعد سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تیاریوں کے لئے برسبین میں ٹریننگ کر رہے تھے ۔

توقع کی جارہی ہے کہ جوش ہیزل ووڈ آئی پی ایل 2025 پلے آف سے قبل 25 مئی تک اپنی ٹیم آرسی بی میں دوبارہ شامل ہوں گے۔ہیزل ووڈ نے آئی پی ایل کے کھیلے گئے 10 میچوں میں 17.27 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی )فائنل کے لیے قومی ٹیم میں بھی واپسی کریں گے ، جس نے سکاٹ بولانڈ کو الیون سے باہر کر دیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی )فائنل کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ میں سے صرف جوش ہیزل ووڈ اور جوش انگلیس آئی پی ایل پلے آف میں شامل ہوں گے۔ آئی پی ایل کا فائنل 3 جون کو ہوگا۔کپتان پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ 25 مئی کو سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ اپنا سیزن ختم کریں گے۔ مچل سٹارک دہلی کیپٹلزکی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلے کر وطن واپس لوٹیں گے۔مارنس لیبوشگن، کیمرون گرین، بیو ویبسٹر اور ٹریولنگ ریزرو برینڈن ڈوگیٹ اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔