خواتین ہمارے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں مردوں کے برابر اہم کردار ادا کر رہی ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار علی

جمعہ 23 مئی 2025 12:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)خواتین ہمارے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں مردوں کے برابر اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنی خواتین کو پیشہ ورانہ طور پر مضبوط اور بااعتماد نہیں بناتی۔

(جاری ہے)

یہ بات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے خواتین فیکلٹی اور عملے کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران کہی، جس کا مقصد انہیں اپنے خیالات، تجاویز اور مسائل کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کی خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میرٹ پر ترقی کر رہی ہیں اور اعتماد کے ساتھ قیادت کے کردار سنبھال رہی ہیں۔ اب وہ اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی خواتین ملازمین کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ رمضان، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ سعدیہ اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :