ایوان بالا ، قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60یوم کی توسیع کی منظوری

جمعہ 23 مئی 2025 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ایوان بالا میں وزارت خارجہ میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60یوم کی توسیع کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے رکن سینیٹر علی ظفر نے وزارت خارجہ میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60یوم کی توسیع کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظور دیدی۔