ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس

جمعہ 23 مئی 2025 13:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ضیاء الرحمن کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بٹگرام نے شرکا کو ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں، لوگوں کو آگاہی دیں، اپنے دفاتر، سکولوں اور سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی وائرس کا موثر سدباب کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھروں میں موجود گملے اور چھتوں پر کھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے علماء سے درخواست کی کہ وہ مساجد کے ذریعے لوگوں کو اپنے گھروں کو صاف رکھنے کے لئے ترغیب دیں تاکہ ڈینگی وائرس سے بٹگرام کے لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :