جنوب مغربی چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈ: 4 افراد ہلاک، 17 پھنس گئے

حکومت نے قدرتی آفت کے بعد جغرافیائی ہنگامی حالات کے لیے لیول II ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا

جمعہ 23 مئی 2025 15:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ دا فنگ کانٹی میں پیش آیا، جہاں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دا فنگ کائونٹی کے دو مختلف علاقوں چانگشی اور گووا میں دو الگ الگ لینڈ سلائیڈز ہوئیں، ایک رات 3 بجے اور دوسری صبح 9 بجے۔

(جاری ہے)

ان واقعات میں بالترتیب دو اور انیس افراد ملبے تلے دب گئے۔چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کیچڑ نے پورے گاں کو ڈھانپ لیا ہے، کھیت مٹی میں دفن ہو گئے ہیں اور پانی پہاڑ کے دامن میں جمع ہو گیا ہے۔حکومت نے اس قدرتی آفت کے بعد جغرافیائی ہنگامی حالات کے لیے لیول II ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ وزارت قدرتی وسائل نے ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے ایک ماہر ٹیم روانہ کر دی ہے۔ تاہم وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقہ بلند اور دشوار گزار ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :