سٹیٹ بینک ، کمرشل بینک اورمالیاتی ادارے ”یومِ تکبیر“ کے موقع پر 28مئی کوبندہوں گے

جمعہ 23 مئی 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) سٹیٹ بینک ، کمرشل بینک اورمالیاتی ادارے ”یومِ تکبیر“ کے موقع پر 28مئی کوبندہوں گے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک 28 مئی، 2025ء(بدھ) کو ”یومِ تکبیر“ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔بینکوں اورمالیاتی اداروں کی شاخیں بھی بندرہیں گی۔