ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراستحکام،گیس کی پیداوارمیں کمی

جمعہ 23 مئی 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراستحکام اورگیس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار57210بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں معمولی کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار57368بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2674ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2738ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی،اعدادوشمارکے مطابق16 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار27533بیرل،پی پی ایل 8327بیرل،پی اوایل 3370بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1019بیرل ریکارڈکی گئی،اسی طرح 16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار564ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 392ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 38ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار844ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

\395

متعلقہ عنوان :