
ملکی دفاع اورعوامی فلاح کے لئے موجودہ شرح نمو ناکافی ہے،میاں زاہد حسین
عوامی فلاح کے لیے ملکی معیشت کا حجم ایک ہزار ارب ڈالر سالانہ کرنا ضروری ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
ہفتہ 24 مئی 2025 17:36

(جاری ہے)
عوام کوریلیف اور روزگارکی فراہمی کے لیے صنعتی ترقی ناگزیرہے۔ موجودہ مالی سال میں شرحِ نمومتوقع ہدف سے ایک فیصد کم یعنی 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جوایسے ملک کے لیے تشویشناک ہے جہاں کی سترفیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنی کم شرحِ نموکے ساتھ روزگارکے مواقع پیدا کرنا ممکن نہیں۔ اس سے بے روزگاری، غربت اورمہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے حکومت پرزوردیا کہ معاشی استحکام کے لیے فوری اورجامع اقدامات کیے جائیں تاکہ شرح نموکومستقل بنیادوں پربڑھایا جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ زرعی اورصنعتی شعبے کی ناقص کارکردگی معاشی سست روی کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بلند شرحِ سود صنعتی پیداوارمیں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ صنعتوں کے پہیے کورواں رکھنے کے لیے توانائی کی لاگت کم کرنا اورشرح سود کونیچے لانا ہوگا تاکہ پیداواری لاگت میں کمی آئے اور سرمایہ کاروں کواعتماد حاصل ہو۔ میاں زاہد حسین نے اس بات پرزوردیا کہ حکومت کوپرانی اورناکام معاشی پالیسیوں کودہرانے کے بجائے نئی اورعملی پالیسیوں کی تشکیل دینی چاہیے جن میں ترجیح ایکانومی کے مجموعی سائز اور شرح نمو میں اضافے کودی جائے۔ میاں زاہد حسین نے خبردارکیا کہ اگراقتصادی شرحِ نمو کوسنبھالا نہ دیا گیا توملک کی خودمختاری خطرات سے دوچارہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدارترقی کے لیے دفاع اورمعیشت لازم و ملزوم ہیں اس لیے دونوں کومضبوط کرنا ہوگا کیونکہ ایک کمزورمعیشت کسی بھی ملک کی خودمختاری، استحکام اورعوامی فلاح کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ یقینی ترقی کے لیے نجی شعبے کوسہولتیں دینا ہوں گی تاکہ وہ سرمایہ کاری میں دلچسپی لے سکے۔ برآمدات میں اضافہ، درآمدات کی سبسٹیٹیوشن، اورتجارتی خسارے پرقابوپانے کے لیے تمام وسائل، پالیسیوں اور توانائیوں کا رخ ایکسپورٹس کی جانب کرنا ضروری ہے۔ ملکی وسائل کا ضیاع روک کرپیداواری شعبوں کومستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹیکس نظام کوآسان، منصفانہ اور شفاف بنا کرمعاشی اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے جس کے لیے ایکانومی کی ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کرنا ضروری ہے۔ جبکہ ملک کی نوجوان آبادی کوروزگاردینے کے لیے انہیں ہنرمند بنانے کے اقدامات ناگزیرہیں۔
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ،فی تولہ سونے کی قیمت 3,54,100 روپے ہو گئی
-
ملکی دفاع اورعوامی فلاح کے لئے موجودہ شرح نمو ناکافی ہے،میاں زاہد حسین
-
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 پر نظرثانی کی یقین دہانی کروا ئی ہے،عاطف اکرام شیخ
-
فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
چینی کمپنیاں زراعت،کنسٹرکشن، صحت،سیاحت،لائیو سٹاک و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی۔چوہدری شافع حسین
-
پاکستان سے آم کی برآمد کا ہدف 1.25 لاکھ ٹن، 10 کروڑ ڈالر زرمبادلہ متوقع
-
چائے کی مجموعی ملکی درآمدا ت میں اپریل 2025 کے دوران 0.69 فیصد کمی آئی
-
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.