Live Updates

سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ،فی تولہ سونے کی قیمت 3,54,100 روپے ہو گئی

ہفتہ 24 مئی 2025 21:29

سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ،فی تولہ سونے کی قیمت 3,54,100 روپے  ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ کاروباری روز اس کی فروخت 351,000 روپے کے مقابلے میں 3,54,100 روپے پر فروخت ہوئی۔

(جاری ہے)

24 قیراط کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,658 روپے اضافہ سے 303,583 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 2,75,857 روپے سے بڑھ کر 2,78,294 روپے ہو گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 42 روپے اضافہ کے بعد 3,508 روپے ہوگئی۔ 3,466 اور دس گرام کی قیمت 2,971 روپے سے بڑھ کر 3,007 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے سے 3،357 ڈالر سے 3،326 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 0.42 ڈالر اضافے سے 32.50 ڈالر ہو گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات