انجمن محبان مصطفی ﷺاپر چہلہ یونٹ کی تنظیم سازی مکمل

محمد سدھیر اعوان سرپرست اعلیٰ، سعد اقبال اعوان صدر ، فرجاد اعوان جنرل سیکرٹری منتخب

جمعہ 23 مئی 2025 14:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) انجمن محبان مصطفی ﷺاپر چہلہ یونٹ کی تنظیم سازی مکمل ، محمد سدھیر اعوان سرپرست اعلیٰ، سعد اقبال اعوان صدر ، فرجاد اعوان جنرل سیکرٹری منتخب‘ تفصیلات کے مطابق انجمن محبان مصطفیﷺ لوئر چہلہ یونٹ کی تنظیم سازی مکمل کر دی گئی ‘نومنتخب عہدیداران میں محمد سدھیر اعوان سرپرست اعلیٰ، سعد اقبال اعوان صدر ، محمد صدیق اعوان سینئر نائب صدر، محمد سفیر اعوان نائب صدر اول ،محمد حسنات بشارت نائب صدر دوئم ،فرجاد اعوان جنرل سیکرٹری، شہریار گیلانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، احمر مغل چیف آرگنائزر، عدنان مغل ڈپٹی چیف آرگنائزر ،سردار محسن اعوان سیکرٹری مالیات ،محمد سعید اقبال اعوان ڈپٹی سیکرٹری مالیات ،ابراہیم خالد اعوان سیکرٹری نشرواشاعت ،عثمان خالد اعوان ڈپٹی سیکرٹری نشر اشاعت ، محمد عامر منہاس سیکرٹری تنظیمی امور ،راجہ اسد ڈپٹی سیکرٹری تنظیمی امور ،مد ثر منیر اعوان سیکرٹری امور نوجوانان ،محمد جواد ڈپٹی سیکرٹری امور نوجوانان ،محمد جنید انچارج محافل شامل ہیں ‘ اس موقع پر یونٹ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ‘‘مرکز کی طرف سے مرکز ی سیکرٹری تنظیمی و انتظامی امور میاںمحمد حلیم جھاگوی، چیف آرگنائزر منظور احمد اعوان نے خصوصی شرکت کی ‘مرکز کے ذمہ داران نے نومنتخب ذمہ داران کو تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیااور تنظیمی و انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ‘ مرکزکی طرف سے نومنتخب ذمہ داران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور یونٹ کو فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کی ہدایت کی گئی ‘اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکز ی سیکرٹری تنظیمی و انتظامی امور میاںمحمد حلیم جھاگوی نے کہا کہ دین کی خدمت میں ہی اصل بھلائی ہے‘ رضاکارانہ طور پر کردار اداکرنے والے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں‘ حضورﷺ سے محبت کی شمع کو روشن کرنے کے لئے ذمہ داران اپنا کردار ادا کریں‘ حضور ﷺ کی اتباع میں انسانیت کی کامیابی ہے‘ا‘اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔