محکمہ جنگلات کیرن فاریسٹ ڈویژن بانڈی رینج کے رینج آفیسرکی سمگلروں کیخلاف بڑی کاروائی

لاکھوں روپے تیار شدہ فرنیچرز کیلئے دیودار کی لکڑی فریمیں اور 3 سو سے زائد لریں ضبط کرکے محکمانہ تحویل میں لے لیں

جمعہ 23 مئی 2025 14:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) محکمہ جنگلات کیرن فاریسٹ ڈویژن بانڈی رینج کے رینج آفیسرکی سمگلروں کیخلاف بڑی کاروائی ، لاکھوں روپے تیار شدہ فرنیچرز کیلئے دیودار کی لکڑی فریمیں اور 3 سو سے زائد لریں ضبط کرکے محکمانہ تحویل میں لے لیں، سمگلروں کیخلاف کاروائی کا آغاز ، کمپارٹ 13 اور 14 میں گرینڈ آپریشن کرکے مذید تیار شدہ غیر قانونی لکڑی کو ضبط کرے کا پلان تیار ، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کیرن فاریسٹ ڈویژن بانڈی رینج کے رینج آفیسرملک طاہر حمید کا صندوق سیداں کے علاقہ سوسل کمپارٹ نمبر 13 اور 14 میں لکڑی سمگلروں کیخلاف کامیاب کارروائی۔

ازقسم دیودار A کلاس کی لکڑی جس سے 6 مختلف شادیوں کے سیٹ تیار کرنا تھے کو تحویل میں لیکر محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ، سوسل کمپارٹ نمبر 13 اور 14 میں اس کے علاوہ اور بھی تیار لکڑی موجود ہے جو غیر قانونی طریقے سے کاٹ کر فرنیچر کی تیاری کے لئے جمع کی گئی جس کو گرینڈ آپریشن کرکے تحویل میں لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہیکہ جنگل کے اندر ایک گھر کے اندر ووڈ انڈسٹری قائم کی گئی ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور اس پر تیار کردہ فرنیچرز اور لکڑی سمگلنگ کی خفیہ اطلاع جب رینج آفیسر کو ملی تو انہوں مقامی جنگلات عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کی تاہم چھاپہ کے دوران سمگلرو ں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ، سمگلروں کا تمام ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے جس کی تمام تر تفصیلات گرینڈ آپریشن کے بعد منظر عام پر لائی جائے گی ۔

۔انہوں نے کہا کہ سر سبز درختوں کی کٹائی نقصان جنگل کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، کسی بھی گارڈ، فاریسٹر، فاریسٹ گارڈ کی شکایت ملی تو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :