رحیم یارخان ،وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کے لئے ٹرائل 25 تا 27 مئی کو ہونگے،ڈی ایس او

جمعہ 23 مئی 2025 14:40

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) گورنمنٹ آف پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز کا انعقاد کرایا جارہا ہےجس میں کبڈی،ہاکی گرلز و بوائز، بیڈمنٹن گرلز و بوائز اور والی بال کی گیمز شامل ہیں ۔ابتدائی مرحلہ میں ڈسٹرکٹ کی بہترین ٹیموں کےچناو کے لیے تحصیل و ضلع سطح پر ٹرائلز منعقد کرائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر محمد اشفاق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان کی زیر نگرانی میٹنگ منعقد ہو ئی ۔

(جاری ہے)

جس میں سلیکش کمیٹیز کی متفقہ رائےسے ٹرائلز کا شیڈول فائنل کیا گیا۔ بمطابق شیڈول 25مئی تا 27مئی 2025 ضلع رحیم یار خان کی چاروں تحصیلوں میں ٹرائلز کرائے جائیں گے اور مورخہ28مئی تا30مئی 2025 تمام گیمز کے تربیتی کوچنگ کیمپ لگا ئے جائیں گے تاکہ تمام ٹیمیں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات میں نمایاں کارکر دگی دیکھاسکیں۔ میٹنگ میں رانا عارف قیوم سینئر ہاکی کھلا ڑی ،عارف چوہدری، راو ساجد علی، محمد حنیف ، آصف اقبال ، کاشف محمود،عباس علی، علی حفیظ، فرحین خان، رما بیگ ، سو نیا نوید و دیگر نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :