جوہرآباد،خوشاب روڈپر اندوہناک حادثہ تیز رفتار کوسٹرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‌ ،موٹرسائیکل سوارجاںبحق

جمعہ 23 مئی 2025 14:50

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) جوھرآبادخوشاب روڈپرضلع کونسل کمپلیکس کےسامنے اندوہناک حادثہ ہوا، تیز رفتار کوسٹرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‌ ایک موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہو گیا، دوسرازخمی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آٹو الیکٹریشن ناصر اپنے بھتیجے کے ھمراہ موٹر سائیکل پر خوشاب جارھاتھا کہ خوشاب جوہرآباد روڈ پر ضلع کونسل کے قریب تیزرفتارکو سٹر‌نے ٹکرماردی جس‌‌سے موٹر سائیکل سوار محمدناصر بھٹی ساکن اسلام پورہ خوشاب جاں بحق ھوگیاجبکہ اسکابھتیجاعبدالرافع زخمی ہے، مضروب عبد الرافع کوڈی ایچ کیوہسپتال جوھرآبادمنتقل کردیا گیا ۔\378

متعلقہ عنوان :