ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی انسپیکشن ٹیم کا ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور آلات کی جانچ پڑتال کے لیےسینٹرل ریسکیو سٹیشن کا دورہ

جمعہ 23 مئی 2025 16:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی انسپیکشن ٹیم نے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور آلات کی جانچ پڑتال کے لیےسینٹرل ریسکیو سٹیشن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر محمد طاہر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء اور لوکل گورنمنٹ سے انجینئر عمران چیمہ نے سیالکوٹ میں موجود فلڈ فائیٹنگ آلات کی جانچ پڑتال کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر سیلاب سے نمبردآزما ہونے والے سامان کی انسپیکشن کروائی اور فلڈ سٹور روم کا معائنہ بھی کروایا۔ بعدازں نسپیکشن ٹیم نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے پاس موجود ڈی واٹرنگ سیٹ کی تعداد اور فعالیت کا جائزہ لیا۔انسپیکشن ٹیم نے ریسکیو فلڈ فائٹنگ آلات و تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :