حضرو پولیس نے قتل میں ملوث 6 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعہ 23 مئی 2025 16:03

حضرو 23 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) حضرو پولیس نے قتل میں ملوث 6 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ حضرو پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا جن میں شاہ زیب ولد اورنگزیب، عمران ولد پرویز، پرویز ولد مظفر، سبطین ولد پرویز سکنائے سیدھن تحصیل حضرو، الیاس ولد صفدر اور شعیب افسر ولد امیر افسر سکنائے ٹھنڈی بھیر تحصیل و ضلع اٹک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے جنکو تھانہ حضرو پولیس نے مؤثر حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس بیسڈ کے نتیجے میں گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او اٹک نے حضرو پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس کی کوششیں جاری ہیں اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔\378