عارف والا ،تھانہ احمدیار پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار،چرس اور اسلحہ برآمد

جمعہ 23 مئی 2025 17:43

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) تھانہ احمدیار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ احمدیار کے ایس ایچ اولقمان صادق ڈھڈی نے پولیس نفر ی کے ہمراہ منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار بدنام زمانہ منشیات فروش احسن قدیر عرف گٹو کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے چھ عدد پیکٹ چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378

متعلقہ عنوان :