پشاور، ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کا مختلف بازاروں کا دورہ

جمعہ 23 مئی 2025 18:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے رجڑ بازار، اتمانزئی بازار، عمرزئی بازار اور مردان روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شہریوں اور تاجروں کے مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کرنا اور ان کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے دورے کے دوران مقامی تاجروں اور شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شکایات کا فوری اور مستقل بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے۔

تاجروں نے پولیس کے کردار کو سراہا اور امن و امان کے قیام میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہریوں نے بازاروں میں پولیس کی موجودگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے۔ ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بازاروں میں پُرامن ماحول برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :