ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 23 مئی 2025 19:12

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ عید قربان مسلمانوں کے لیے ایک بڑا دن ہے اس لئے تمام متعلقہ محکمے عید قربان کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کی صورتحال کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن اور تمام ٹاون افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید قربان کے تینوں روز عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ شہروں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگا کر صفائی کے بہتر انتظامات کیے جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے شہر سے باہر ڈمپنگ سائیٹ قائم کئے جائیں تاکہ شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میونسپل اور ٹاون انتظامیہ عید قربان کے موقع پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے شکایتی سیل قائم کرکے فوکل پرسن مقرر کریں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مویشی منڈیوں میں شہریوں کو بیماریوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کریں اجلاس میں مئیر قاضی محمد رشید بھٹی، چئیرمن ٹائون میونسپل سید عاطف زیدی، محمد حیات کاکیپوتہ، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ اور تمام ٹاون افسران نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے حوالے سے کانٹجنسی پلان کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان ظفر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری کے علاؤہ پولیس، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :