
سٹیٹ بینک کا مویشی منڈیوں میں رقم کی ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کو فروغ دینے کے لئے ملک گیر مہم کا آغاز
جمعہ 23 مئی 2025 20:00
(جاری ہے)
2025ء کی مہم میں 21 اضلاع کی 54 بڑی مویشی منڈیوں کو شامل کیا جائے گا۔
مہم کے دوران ایک لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن عمل میں لانا اِس سال کا ہدف ہے۔ عام لوگوں اور تاجروں کی طرف سے ملنے والا ردِعمل نہایت مثبت رہا ہے جس سے روایتی بازاروں میں بھی خریدوفروخت میں بے نقد (کیش لیس) طریقوں کی طلب کا اظہار ہوتا ہے۔پوری مہم کے دوران بڑی رقوم کے سودوں کو سہولت پہنچانے کے لئے ٹرانزیکشن کی حد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ آگاہی بڑھانے، تاجروں کو اپنے ساتھ شریک کرانے، اور کیو آر کوڈ، موبائل والٹ، اور بینکنگ ایپس جیسے طریقے اپنانے میں خریداروں کو مدد دینے کی غرض سے منڈیوں میں معاون ٹیمیں اور ڈجیٹل طریقے استعمال کئے جائیں گے۔میڈیا آؤٹ لیٹس کو بھی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ ’’مویشی منڈیوں میں گو کیش لیس‘‘ مہم کا ساتھ دینے کے لئے ادائیگی کے ڈجیٹل طریقوں کی خوبیوں یعنی سہولت، حفاظت اور جدت کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔ مہم کی مقبولیت اور اثرات کو بڑھانے میں ایسی اسٹوریز مددگار ثابت ہوں گی جن میں مویشیوں کے تاجروں کے تاثرات، خریداروں کی آرا، اور ٹرانزیکشن کے رجحانات کو اجاگر کیا گیا ہو۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کرنے کمی کا مطالبہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
-
وفاقی بجٹ کے بعد چینی و برطانوی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.