اب تک 8 لاکھ 20 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ،سعودی محکمہ پاسپورٹ

ہفتہ 24 مئی 2025 09:20

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 665 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اب تک سب سے زیادہ عازمین فضائی راستے سے مملکت پہنچے جن کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار358 ہے،زمینی راستے سے 35 ہزار 478 عازمین آئے جبکہ بحری ذرائع سے آنے والے عازمین کی تعداد دو ہزار 822 رہی۔

محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :