صبا قمر نے کیس نمبر9 کی شوٹنگ کے دوران کیمرے میں ریکارڈ کی گئیں حسین یادیں فینز کیساتھ شیئر کردیں

ہفتہ 24 مئی 2025 11:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)اداکارہ صبا قمر نے اپنے نئے شاہکار کیس نمبر9 کی شوٹنگ کے دوران کیمرے میں ریکارڈ کی گئیں حسین یادیں اپنے فینز کیساتھ شیئر کردیں۔اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سیٹ سے چند جھلکیوں کیساتھ کلپس بھی شیئر کیے جس میں ان کے ہمراہ کئی نامور فنکار نظر آ رہے ہیں۔

ان جھلکیوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے کا ماحول ایک کورٹ روم (عدالتی)سیٹ اپ جیسا لگتا ہے اور اس کی جھلک سے ہی ایک پراسرار اور سنجیدہ کہانی کا تاثر مل رہا ہے۔کیس نمبر 9کا حصہ بننے کے اس نایاب تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ، بیس سال گزر چکے ہیں اور میں سمجھتی تھی کہ میں سب کچھ دیکھ چکی ہوں لیکن کیس نمبر9 نے مجھے حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ یہ پراجیکٹ صرف کام نہیں تھا، یہ شفا تھا، یہ جادو تھا، یہ ایک ایسا باب تھا جس کی مجھے خود بھی ضرورت کا علم نہیں تھا،جیسے ہی میں نے سیٹ پر قدم رکھا، سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے مجھے جس محبت اور عزت سے گلے لگایا، وہ لمحہ مجھے آنکھوں میں آنسو لے آیا۔اداکارہ نے اس پراجیکٹ کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت ترین قرار دیا۔اداکارہ نے بتایاکہ کیس نمبر9 صرف ایک ڈرامہ نہیں ہے، میرے لیے یہ محبت اور محنت سے بنی ہوئی ایک یاد ہے۔

متعلقہ عنوان :