فلسطینی تنظیموں کے سربراہ دبائو کے باعث شام چھوڑنے پر مجبور ہوگئے

ہفتہ 24 مئی 2025 16:52

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) ایرانی نواز فلسطینی تنظیموں کے رہنما نئی شامی حکومت کے دبائوکی وجہ سے شام سے نکل جانے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ شام میں موجود عسکری گروپوں نے اپنے ہتھیار اپنے گروپوں کے ہیڈ کوارٹرز میں جمع کرا دیے ہیں۔ اگر کسی فرد کے پاس ذاتی طور پر کوئی ہتھیار ہے تو اس کا بھی اندراج کر لیا گیا ہے۔