ٹنڈو محمد خان ، گاؤں شادو کھنگو میں 28سالہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج

ہفتہ 24 مئی 2025 17:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)ٹنڈو محمد خان کے گاؤں شادو گھٹکو کے رہائشی 28 سالہ نوجوان عاشق ولد جان محمد گھٹگو کے قتل کا مقدمہ بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن میں درج ہو گیا مقتول کے والد جان محمد کی مدعیت میں دو پولیس اہلکاروں امام بخش بروہی اور عبدالغفور ملاح پر قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے واضح رہے کہ ایک ماہ قبل صبح سویرے پر اسرار طور پر عاشق علی گھٹکو کی برہنہ لاش آباد گار روڈ پر نہر سے برآمد ہوئی تھی ورثا کے مطابق نوجوان کے قتل میں دو پولیس اہلکاروں پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا اور وہ دو ہفتے تک کپور موری پولیس اسٹیشن میں کوارٹر گارڈ بھی تھے جبکہ مقدمہ درج کرانے کیلئے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے بلڑی شاہ کریم پولیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :