حکومتِ سندھ کے ثقافت، سیاحت، نوادرات اور آرکائیوز محکمے کی جانب سے "سندھ ٹیلنٹ ہنٹ"پروگرام

ہفتہ 24 مئی 2025 19:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) حکومتِ سندھ کے ثقافت، سیاحت، نوادرات اور آرکائیوز محکمے کی جانب سے "سندھ ٹیلنٹ ہنٹ" کے نام سے سندھ کے نوجوانوں کے گائیکی کے آڈیشن سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری لاڑکانہ میں شروع ہوگئے ہیں، جن میں 50 سے زائد سندھ کے اُبھرتے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے حصہ لیا، آڈیشن میں سندھ کے مشہور فنکاروں اور موسیقاروں امجد حسین شاہ، مختار ملک، استاد حنیف لاشاری، برکت علی اور غلام رسول نے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس حوالے سے ججز کا کہنا تھا کہ سندھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سندھ کے مختلف شہروں میں گائیکی کے آڈیشن لیے جا رہے ہیں، لاڑکانہ کی سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری میں 50 سے زائد آڈیشن لیے گئے ہیں، جس کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آڈیشن لیے جائیں گے، جن میں سندھ کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :