Live Updates

مجھے بالکل بھی پروا نہیں،فلم رئیس کے پوسٹرز سے تصویرہٹانے پر مائرہ خان کاردعمل

بھارت کا عمل ایک بہت چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،اداکارہمایوں سعید کی گفتگو

ہفتہ 24 مئی 2025 11:00

مجھے بالکل بھی پروا نہیں،فلم رئیس کے پوسٹرز سے تصویرہٹانے پر مائرہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم لوو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔

(جاری ہے)

لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں،جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے بالکل بھی پروانہیں اورنہ ہی برا لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی،یہ بہت چھوٹی اور فضول سی حرکت تھی۔ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں خوش ہونے کیلئے بہت کچھ ہے۔اس موقع پر اداکار ہمایوں سعید نے بھی لقمہ دیا کہ بھارت کا عمل ایک بہت چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات