یوٹیوبرمسٹربیسٹ دنیا کے سب سے کم عمرکھرب پتی بن گئے، دولت ایک ارب ڈالرسے تجاوزکرگئی

جمعہ 23 مئی 2025 22:52

یوٹیوبرمسٹربیسٹ دنیا کے سب سے کم عمرکھرب پتی بن گئے، دولت ایک ارب ڈالرسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی بن گئے۔مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، انہوں نے محض 27 برس کی عمر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا، ان کی دولت 1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔وہ اس وقت دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی دولت وراثت کے بجائے مکمل طور پر خود کمائی ہے۔

مسٹر بیسٹ نے کم عمری میں یوٹیوب کا آغاز کیا اور 2017 میں ایک ویڈیو I Counted to 100,000 کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک منفرد چیلنجز، بڑی انعامی رقموں پر مبنی ویڈیوز، اور سماجی خدمات پر مبنی پروجیکٹس کے ذریعے لاکھوں دل جیتے۔

(جاری ہے)

وہ اپنی زیادہ تر کمائی دوبارہ ویڈیوز کی تیاری پر خرچ کرتے جس سے ان کے مواد کا معیار مسلسل بہتر ہوتا چلا گیا۔

مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب کے ساتھ ساتھ کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھا، جہاں انہوں نے دو نمایاں برانڈز لانچ کیے جس میں فاسٹ فوڈ چین اور چاکلیٹ اور اسنیک برانڈ شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق صرف 2023 میں مسٹر بیسٹ کی آمدنی 223 ملین ڈالر رہی، جس میں ان کے برانڈز کا اہم کردار رہا۔جون 2024 تک مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر لیا، جو انہیں ڈیجیٹل دنیا کا سب سے طاقتور چہرہ بنا دیتا ہے۔