ڈپٹی کمشنر حب کی زیرصدارت شہرکیلئے ٹریفک منیجنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 24 مئی 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو کی زیرصدارت حب شہرکیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ایس پی پی ایس پی افسرسیدفاضل شاہ بخاری ،میئر وڈیرہ بابوفیض محمد شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر سربلند خان ، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ذوالفقارب، لوڈی ایس پی ٹریفک غلام رسول ،ٹریفک انچارج حبیب اللہ ،چیف آفسر نصیب اللہ ترین ،ڈی ایس پی امام بلوچ ،تحصیلدارجہانگیرخان اوراین ایچ اے افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہیوی گاڑیوں کی شہر میں صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک انٹری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی سیدفاضل شاہ بخاری نے ہیوی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ روکنے کیلئے نفری تعیناتی کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں متفقہ رائے سے آرسی ڈی ہائی وے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے دونوں اطراف ناجائز تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔حب ندی پل اورشہر کے داخلی مقامات پرکنکریٹ بیریئر لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے روڈیوٹرن کو بند کرنے اورمتبادل روٹس پر ٹریفک مینجمنٹ پلان کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :