Live Updates

بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین

ہفتہ 30 اگست 2025 14:30

بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا ..
سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت ازل سے ہی پاکستان کا دشمن ہے ،بھارت دانستہ طور پر بارش کے دنوں میں زیادہ پانی چھوڑ کر پاکستان کے نشیبی علاقوں میں سیلابی خطرہ پیدا کرتا ہے ،یوں زرعی زمینوں کو نقصان پہنچتا ہے اور پاکستان کو معاشی دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت دریائے راوی میں پانی اس لیے چھوڑا ہے کہ معاہدے کے مطابق وہ تمام پانی روکنے کے قابل نہیں ،ڈیموں میں اضافی پانی سنبھالنے کی گنجائش کم ہے بعض اوقات سیاسی دبائو کا حربہ بھی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ،حکومت نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے لوگوں کے جان و مال کے نقصان پر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسی ترتیب دی رہی ہے کہ سیلاب کے دوران ان کا کم سے کم نقصان ہو ،دریائوں کے ساتھ مضبوط بند بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس سے ہمیں نقصان پہنچا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات