لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی

ہفتہ 30 اگست 2025 14:21

لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) لڈن روڈ کھادر نہر کے قریب ٹریفک حادثہ میں کیری ڈبہ اور ٹرالر میں خوفناک تصادم سےڈرائیور اور خاتون جاں بحق،جبکہ ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بورے والا کے علاقے لڈن روڈ کھادر نہر کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم ہوا حادثے میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور محمد یعقوب اور ایک خاتون شازیہ یوسف سکنہ جھال سیال موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

کیری ڈبہ میں سوار دو معصوم بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ،حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ تھانہ فتح شاہ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔\378