ملتان ، مبینہ گھریلو تنازعہ پر خاتون نےخود کشی کر لی

اتوار 25 مئی 2025 10:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ملتان کینٹ میں مبینہ گھریلو تنازعہ پر 29 سالہ خاتون نے خود کشی کر لی۔ترجمان ریسکیو کے مطابق رات گئے کنٹرول روم کو لال کرتی کے علاقے سے ایک خاتون کی خود کشی کرنے کی کال موصول ہوئی ۔کالر کے مطابق خاتون نے اپنی نبض کاٹ لی ہے ۔

(جاری ہے)

قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچیں تو موقع پر موجود افراد نے اہلکاروں کو بتایا کہ خاتون نے نبض کاٹ کرخود کشی کی ہے جس کے گلے پر بھی نشانات ہیں۔ خاتون کی شناخت نمرہ محسن زوجہ محمد وسیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس کی موجودگی میں نعش کو قانونی کارروائی کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔