سرگودھا ،گرجاگھروں اورمسیحی آبادیوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے

اتوار 25 مئی 2025 15:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سرگودھا کے گرجا گھروں میں اتوار کو عبادات کے موقع پر پولیس نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کر کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں اہلکاروں کو تعینات کر کے الرٹ رکھا جہاں چرچز میں داخل ہونے والوں کی تلاشی کے لئے مردوں کے ساتھ خواتین اہلکاروں تعینات تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کی گرجا گھروں میں اتوار کے روز ہفتہ وار عبادات کے موقع پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات کر کے ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں پولیس افسران و اہلکارووں کو الرٹ رکھا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹیز کو چیک کرتے ہوئے جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے بریف کیا جن کا کہنا تھا کہ کرسچین برادری کو فول پروف سکیورٹی دینے کے لیے تمام تراقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔سرگودھا کے تمام گرجا گھروں میں داخل ہونے والوں کی تلاشی کے لئے مرداہلکاروں کے ساتھ لیڈی پولیس کو معمور رکھا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کو الگ سے ٹریفک پلان جاری ہے۔