نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا پولیس فائونڈیشن کے منصوبوں میں شفافیت اور عوامی بہبود پر زور

اتوار 25 مئی 2025 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (این پی ایف)کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)سید علی ناصر رضوی نے اتوار کو ایک اہم اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔این پی ایف حکام نے کہا ہے کہ علی ناصر رضوی نے فاؤنڈیشن کے جاری اور مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا اور ادارے کی مالیاتی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے حکام کو بہتر کارکردگی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران این پی ایف کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ ایم ڈی این پی ایف نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تنظیم کی کارکردگی کو مزید ببہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس کی شفاف نگرانی کی جائے، عملدرآمد کے دوران عوامی سہولت کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا طریقہ نہ صرف عام لوگوں کے لیے بلکہ پولیس افسران، اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے بھی فوائد کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے جدید، موثر اور فلاح و بہبود پر مبنی منصوبوں کے ذریعے پولیس فورس کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں فاؤنڈیشن کے کردار کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :