ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں آفس کا افتتاح کر دیا گیا

اتوار 25 مئی 2025 16:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں جہاں عوامی سطح پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماحول میں تازگی اور شفافیت بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہاں سرکاری دفاتر کی عمارتوں کی تزئین وآرائش کا سلسلہ بھی جاری ہے ،اور اسی حوالے سے نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی آفس میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جواد حسین پیرزادہ کے آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور تزئین آرائش کے بعد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔\378