محکمہ کو بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی اوسیالکوٹ

اتوار 25 مئی 2025 16:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) محکمہ کو بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزادنے اپنے دفتر میں اردل روم کے انعقاد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس میں احتساب کا عمل جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او دفتر میں 117 ملازمین کا اردل روم منعقد ہوا۔ ڈی پی او نے غیر تسلی بخش کارکردگی، ناقص تفتیش، غیر حاضری و دیگر محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کو سروس ضبطی، سنشور اور دیگر محکمانہ سزائیں سنائیں جبکہ معمولی غفلت کے مرتکب ملازمین کو وارننگ جاری کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی اوفیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا بہترین نظام موجود ہے، اچھی کارکردگی پر انعام دیا جائے گا جبکہ محکمہ کو بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :