ٹی سی ایف کے تحت چلنے والے اسکولوں میں 3لاکھ سے زائد طالب علموں کو تعلیم فراہم کی گئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا،سٹیزن فائو نڈیشن

اسکولوں سے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات کو او ٹی ایف کے زریعے اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں،کے کو فاو نڈر مشتاق چھاپرا

اتوار 25 مئی 2025 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سٹیزن فائو نڈیشن کے کو فائو نڈر مشتاق چھاپرا نے کہا ہے کہ ٹی سی ایف کے تحت چلنے والے اسکولوں میں 3لاکھ سے زائد طالب علموں کو تعلیم فراہم کی گئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا،اسکولوں سے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات کو او ٹی ایف کے زریعے اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ،وہ مقامی ہال میں اورنج ٹری فاو نڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،اس موقع پر اخوت فاو نڈیشن کے بانی و چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب ،اوٹی ایف کے چیف ایگزیکٹو افسر عمر متین اللہ والا ،ملائشیاکے قونصل جنرل حرمین حردیناتا احمداور میزبان دانش امان ،کاٹی کے چئیرمین جنید نقی ،بدین کے مئیر ،ممتاز بزنس مین زاہد حمید ودیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں زاہد حمید اور ان کی اہلیہ سمیت عدنان ظہور،بلال احمد ،یاسر شفیع ودیگر نے کروڑوں روپے کے عطئیات جمع کرائے،مہمان خصوصی مشتاق چھاپرا نے مزید کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر ٹی ایف سی لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والا ادارہ ہے،انہوں نے کہا کہ ٹی ایف سی، او ٹی ایف کی کوشش ہے کہ اسکول سے لیکر اعلی تعلیم تک ہونہار طالب علموں کو مکمل سپورٹ کی جائے،تاکہ کوئی طالب علم مالی مشکلات کے سبب تعلیم سے محروم نہ رہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ٹی ایف سی اور او ٹی ایف کی معرفت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم اعلی مقام تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے دور میں مختلف شعبوں میں تعلیم کے زریعے آگے بڑھا جاسکتا ہے،مہمان خصوصی اخوت فاو نڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک میں صرف 12 فیصد بچے اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں،ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ 1200 بچوں کی تعلیم کا مقصد1200 خاندانوں کی مدد کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ لوگوں کا ہاتھ تھاما جائے نہ کہ انہیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا جائے،انہوں نے کہا کہ سوچھنے کی بات ہے کہ جن بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں اور قلم ہونا چاہیے تھے وہ ان کے ہاتھوں میں نہیںہے کیا وہ پاکستانی بچے نہیں ہیں ،یہ کوشش ہونا چاہیے کہ جن بچوں کو ہم نے بھلا دیا ہے انہیں گلے لگایا جائے،انہوں نے کہا کہ اخوت فاو نڈیشن کا لجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طالب علموں کی بھرپور مدد کررہی ہے،اس کے علاوہ لوگوں کو برسر روزگار بنانے کے لئے بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جاتے ہیں،یہی لوگ ملکی تقدیر بدلیں گے،او ٹی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفسرعمر متین اللہ والا نے کہا کہ فاو نڈیشن اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہر نوجوان کے لئے تعلیم ضروری ہونے کے علاوہ بہتر روزگار بھی لازمی ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں،ان میں بے انتہا صلاحیت ہے یہ خاندانوں ،برادریوں اور قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں،میزبان دانش امان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاٹی چئیرمین جنیدنقی سمیت بدین کے مئیر ودیگر مالیاتی اداروں کے نمائندوں کی موجودگی اور مالی تعاون اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں،ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ لوگوں کو با اختیار بنانے کا او ٹی ایف کا مشن قابل ستائش ہے،لوگوں کی مدد کے بغیر تعلیم کا حصول مشکل مرحلہ ہے،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ودیگر مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئیں۔