امتحانی کاپی کے ریٹ کم از کم 30 روپے اور کنوینس کم از کم چار سو روپے ہونا چاہیے،پروفیسر ولید یمنی

اتوار 25 مئی 2025 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)اساتذہ کرام کے دیرینہ مطالبات، خصوصاً کنوینس، اسسمنٹ، لیٹ پیمنٹ، انویجیلیٹرز کے امتحانی معاوضوں سے متعلق تفصیل سے گفتگو ہوئی اور اس سے قبل بھی جو چیئرمین سے بات چیت ہوئی تھی، اس کا اعادہ بھی کیا گیا۔بنیادی طور پر چیئرمین غلام حسین سوہو اساتذہ دوست چیئرمین ہیں اور تعلیمی عمل کی ترقی کے لیے انتہائی کوشاں ہیں۔

انہوں نے از خود کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کاپی کے ریٹ کم از کم 30 روپے اور کنوینس کم از کم چار سو روپے ہونا چاہیے تاکہ اساتذہ کرام دلجمعی سے کام کر سکیں۔انہوں نے ہمارے سامنے متعلقہ افسران کو فون کیا اور انہیں ہدایت کی کہ اس پر جلد از جلد عمل کر کے نوٹیفائی کیا جائے۔ غلام حسین سوہو یک انتہائی قابل اور فعال آفیسر ہیں اور تمام امور میرٹ کے تحت سرانجام دیتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی سرپرستی میں ہمارے مطالبات منظور ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محترم جناب پروفیسر ولید یمنی صاحب نے کہا کہ اسسمنٹ سے پہلے ہم چاہتے ہیں کہ ہر سبجیکٹ کی بورڈ کے عملے اور ان سبجیکٹس کے ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی ورکشاپ منعقد ہو تاکہ کوالٹی اسسمنٹ بہتر ہو۔ دلشاد عالم نے اس موقع پر کہا کہ ابھی تک پچھلے سال کے چیکس ہمارے اساتذہ کرام کو نہیں ملے، خاص طور سے سپلیمنٹری کی ادائیگی کے چیکس، جس پر چیئرمین نے جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔

غزالہ یاسمین نے کہا کہ بورڈ اور اساتذہ کرام مل کر نہ صرف کوالٹی اسسمنٹ بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ تعلیمی عمل کی ترقی کے لیے بھی بہتر انداز میں کام کر سکتے ہیں۔مرکزی سیکریٹری جنرل لالہ بشیر احمد پٹھان نے چیئرمین صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ملاقات کے لیے وقت دیتے ہیں اور اساتذہ کرام کی گفتگو بڑے غور سے سنتے ہیں اور موقع پر احکامات صادر فرماتے ہیں۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترم جناب مجاہد پرویز صاحب نے کہا کہ اسسمنٹ سینٹر ایسے بنائے جائیں جو کشادہ ہوں، ہوادار ہوں، لائٹ کا انتظام ہو، پانی کے انتظام ہو، واش رومز وغیرہ ہوں کیونکہ اساتذہ کرام بہت دور سے آتے ہیں۔ڈاکٹر سعید احمد صدیقی نے کہا کہ سر اگر ممکن ہو تو ہر سبجیکٹ کے دو دو سینٹر بنائے جائیں اور جس ٹیچر کو جہاں سہولت ہو، وہاں اسسمنٹ سینٹر جوائن کر لیں۔چیئرمین غلام حسین سوہو نے وفد کی گفتگو بڑے غور سے سنی اور حتی الامکان ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :