رجسٹریشن مہنگی ہونے کے باوجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اضافہ

جمعہ 25 جولائی 2025 22:28

رجسٹریشن مہنگی ہونے کے باوجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مہنگی ہونے کے باوجود ان کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2023-24 کی نسبت گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 30 فیصد جبکہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث محکمہ ایکسائز نے قومی خزانے کو 10 ارب روپے اضافی آمدن فراہم کی۔

محکمہ ایکسائز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 10 لاکھ موٹر سائیکلیں اور ایک لاکھ 49 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئیں، جبکہ مالی سال 2023-24 میں صرف ساڑھے 8 لاکھ رجسٹریشنز ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 92 ہزار نجی گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئیں، جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2023-24 میں صرف ساڑھے 68 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔

اسی طرح کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بھی اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال میں 47 ہزار 700 کمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال 2023-24 میں یہ تعداد صرف ساڑھے 39 ہزار تھی۔مالی اعتبار سے دیکھا جائے تو گزشتہ مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن سے محکمہ ایکسائز نے ساڑھے 29 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کی، جبکہ مالی سال 2023-24 میں یہ وصولی صرف ساڑھے 19 ارب روپے رہی تھی۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں رجسٹریشن میں مزید اضافہ متوقع ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ رجسٹریشن فیسوں سے 32 سے 35 ارب روپے تک وصولیاں ممکن ہوں گی۔ عوامی رجحان، نئی گاڑیوں کی مارکیٹ میں دستیابی اور سہل رجسٹریشن سسٹم اس اضافے کی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :