محمد عماد اور انس علی پی ایس اے سیٹلائٹ سکوائش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 25 مئی 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) محمد عماد اور انس علی شاہ فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پہلے جان شیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ سکوائش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں مصحف سکوائش کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں محمد عماد نے سعید عبدل کو3-1 (10-12, 11-8, 11-3, 11-6) جبکہ انس علی شاہ نے عبداللہ نواز کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔فائنل کل پیر کو محمد عماد اور انس علی بخاری کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :