قومی اسمبلی کی موسمیاتی تغیرات،داخلہ ،آئی ٹی اور حکومتی یقین دہانی کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے

اتوار 25 مئی 2025 20:25

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) قومی اسمبلی کی موسمیاتی تغیرات،داخلہ ،آئی ٹی اور حکومتی یقین دہانی کمیٹیوں کے اجلاس آج سوموار کو ہونگے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تغیرات کا اجلاس چیرمین منزہ حسن کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں سی ڈی اے حکام وفاقی دارلحکومت میں فضلے کو تلف کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ دارالحکومت میں پانی کی شدید قلت سمیت دیگر امور پر بھی بحث کی جائے گی قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس چیرمین راجہ خرم نواز کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی جانب سے جمع کئے جانے والے ٹیکسز اور ان کے مصارف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس چیرمین سید امین الحق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا اجلاس میں وزارت آئی ٹی کی مختلف اداروں کی کارکردگی سمیت پی ٹی آے اور پی ٹی سی ایل کے مابین معاہدوں اور دیگر منصوبوں کی تفصیلات کے حوالے سے فراہم کی جائیں گی۔

۔۔۔اعجاز خان