کمشنر و ڈپٹی کمشنر لورالائی ایماندار مخلص دیانتدار اور متحرک آفیسرز ہیں ،درمحمد بلوچ ،میاں محمدعامربشیرآرائیں

اتوار 25 مئی 2025 20:35

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)نیشنل پارٹی لورالائی کے ضلعی آرگنائزر درمحمد بلوچ ،میاں محمدعامربشیرآرائیں، میاں محمد طاہر بشیرارائیں، نذیر احمد سمالانی اکرم لانگو اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور اسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایماندار مخلص دیانتدار اور متحرک آفیسرز ہیں ان کی کو ششوں اورایم پی اے حاجی محمد خان طور اتمانخیل کے بھر پور تعاون سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کی حالت زار میں دن بدن بہتری آرہی ہے ان کے مسلسل دوروں کی وجہ سے لورالائی کے تما م محکموں میں ایک مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے خصوصا ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے انقلابی اور دیر پا اقدامات کی وجہ تعلیمی ادوروں اور محکمہ صحت میں بھی دن بدن بہتری آرہی ہے اس سے ان کے مخلصنا جذبے کا اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ بہت جلد وہ صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی سربراہی میں اور اصغر خان اوتمانخیل، افضل خان اوتمانخیل، اجمل خان اوتمانخیل اور فوکل پرسن برائے عوامی رابطہ خان عبید اللہ خان اوتمانخیل جیسے رہنما دن رات محنت اور دیانتداری سے لورالائی کے تمام مسائل کو حل کرکے چھوڑیں گے اور انشااللہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کا نقشہ بھی بدل کر رکھ دیں گے لورالائی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا کام کرنے والے مخلص دیانتدار آفیسرز ایک غریب پرور اور انسان دوست آفسیر ز تعینات ہوئے ہیں لورالائی کے عوام انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی تاریخی کارکردگی پر ان کے لئے تما م عمر اللہ تعالی سے ان کی مزید کامیابیوں اور ترقی کیلئے دعا گورہیں گے انہوں نے کہا کہ یہ لورالائی کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو ایک مخلص صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور کے ساتھ ساتھ کمشنر لورالائی ڈویڑن سعادت حسن ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور اسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل کی صورت میں ایماندار اور محنتی آفیسران ایم پی اے لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کے فرزند ان اصغر خان اتمانخیل،افضل خان اوتمانخیل، اجمل خان اتمانخیل اور فوکل پرسن عوامی رابطہ عبید اللہ اتمانخیل جسے محنتی اور عوام دوست سیاسی رہنما مل گئے ہیں اور انشاء اللہ سب لوگوں کی محنت اور لگن سے لورالائی شہر کے تمام مسائل حل ہورہے ہیں اور جو باقی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :