تھانہ کانجو میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

اتوار 25 مئی 2025 21:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان نے تھانہ کانجو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں علاقہ معززین، وکلا اور صحافیوں نے شرکت کی۔کچہری میں شرکا نے منشیات فروشی، جرائم اور دیگر مسائل سے پولیس کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایس پی نے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔اس موقع پر معززین نے ڈی پی او سوات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عوامی اعتماد کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام میں پولیس کے ساتھ ہیں۔