صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کا ویئر ہاؤس میں آتشزدگی کے واقعے کا فوری نوٹس

اتوار 25 مئی 2025 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) محکمہ ایکسائز کے ویئر ہاؤس میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کا وزیر ایکسائز خلیق الرحمان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے فوری تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزیر کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے فوری طور پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈائریکٹر رجسٹریشن، پیسکو اور انرجی اینڈ پاور کے نمائندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات کی رپورٹ جلد از جلد پیش کرینگے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ویئر ہاؤس کے قریب ہائی وولٹیج تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جو گر کر ویئر ہاؤس میں موجود 6 اسکریپ گاڑیوں کے فریمز تک پھیل گئی۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیر ایکسائز نے ریسکیو 1122 کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور محکمانہ سطح پر ویئر ہاؤس میں حفاظتی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :