نیٹ فلکس نے ٹائٹین حادثے پر مبنی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا

ٹریبیکا فیسٹیول میں 6 جون کو دستاویزی فلم کا پریمیئر منعقد کیا جائے گا جبکہ اسے 11 جون کو ریلیز کیا جائے گا

پیر 26 مئی 2025 12:09

نیٹ فلکس نے ٹائٹین حادثے پر مبنی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)بحرِ اوقیانوس میں تباہ ہونے والی بدقسمت آبدوز ٹائٹین کے آخری سفر پر مبنی دستاویزی فلم ٹائٹن: دی اوشن گیٹ ڈیزاسٹر کا ٹریلیر نیٹ فلکس نے جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دستاویزی فلم کی ہدایت کاری مارک مونرو نے کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹریبیکا فیسٹیول میں 6 جون کو دستاویزی فلم کا پریمیئر منعقد کیا جائے گا جبکہ اسے 11 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔سنڈیکیٹ کے بینر تلے تیار ہونے والی اس دستاویزی فلم میں ان غلط فیصلوں اور مبینہ بدانتظامیوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو اس افسوسناک سانحے کا سبب بنے۔

متعلقہ عنوان :