سوئس حکام کی امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فائونڈیشن کی تحقیقات

اقوامِ متحدہ کی بھی تنظیم کی مخالفت، ساتھ مل کر کام کرنے سے انکارکردیا،غیرملکی میڈیا

پیر 26 مئی 2025 12:11

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سوئس حکام نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی کھوج کر رہے ہیں کہ آیا امریکی حمایت یافتہ تنظیم غزہ ہیومینٹیرین فائونڈیشن (جی ایچ ایف) کی سرگرمیوں کی قانونی تحقیقات شروع کی جائیں جو فلسطینی انکلیو میں امداد کی تقسیم کی نگرانی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سوئس این جی او کی جانب سے جی ایچ ایف کے امدادی منصوبے کی تحقیقات کے لیے درخواست جمع کرانے کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ۔

اس تنظیم کی اقوامِ متحدہ نے یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ یہ غیرجانبدار نہیں ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کو مزید نقلِ مکانی پر مجبور ہونے اور ہزاروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔جی ایچ ایف جس نے مئی کے آخر تک غزہ میں کام شروع کرنے کی امید ظاہر کی ہے، نے بتایا کہ وہ انسانی ہمدردی کے اصولوں پرسختی سے عمل پیرا ہی" اور یہ کہ وہ شہریوں کی جبری نقلِ مکانی کی کسی بھی شکل کی حمایت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹرائل انٹرنیشنل نے بیایا کہ اس نے سوئس ایف ڈی ایف اے سے یہ وضاحت طلب کی کہ آیا جی ایچ ایف نے سوئس قانون کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنیوں کو امداد کی تقسیم کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے کوئی اعلامیہ جمع کرایا تھا اور کیا اسے سوئس حکام نے منظور کیا تھا۔ایف ڈی ایف اے نے بتایا، وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا فانڈیشن کے لیے اس طرح کے اعلان کی ضرورت ہو گی یا نہیں۔

کہا گیا ہے کہ فیڈرل سپروائزری بورڈ فار فانڈیشنز اس بات کا جائزہ نہیں لے سکتا کہ آیا فانڈیشن اپنی سرگرمیاں شروع کرنے تک ان کے قوانین کی تعمیل کرتی ہیں۔جی ایچ ایف نے بتایا کہ اگرچہ پرائیویٹ سکیورٹی فرمز کا استعمال امداد کی فراہمی کے پہلے سے بنائے گئے لائحہ عمل میں تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے لیکن یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امداد کا رخ حماس یا مجرمانہ تنظیموں کی طرف نہ مڑ جائے۔

متعلقہ عنوان :